اداکار نسیم وکی، آغا ماجد پر فائرنگ کا نوٹس، ملزم پکڑے جائیں: وزیراعلیٰ 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سی پی اومبشرمیکن نے معروف سٹیج اداکاروں نسیم وکی اورآغاماجدکی گاڑی پرہونے والی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے اداکاروں کوتحفظ اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے۔دونوں اداکاروں نے گزشتہ روزسی پی اوسے ملاقات کی تھی۔جمعہ کی رات دونوں اداکارمقامی تھیٹرمیں شوکرنے کے بعدواپس لاہورجارہے تھے ۔راجباہ روڈپرموٹرسائیکل پرسوارنامعلوم افرادنے اْن کی گاڑی پرفائرنگ کی۔مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن