صوبے اور ادارے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرائیں : وزارت داخلہ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انارکلی لاہور میں دہشتگرد حملہ کے بعد اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس، سول آرم فورسز، تمام سپیشل ایریاز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کردی ہے تاکہ ریاست دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جاسکیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وزارت داخلہ نے آج تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے  دہشت گردی کے واقعہ کی تفتیش میں قدموں کی چاپ کے پیچھے پیچھے ہیں دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ہم نے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومت جا رہی ہے وہ اپنی آنکھیں کھولیں عدم اعتماد کی تحریک لانے والے پہلے اپنا منہ دیکھیں فنانس بل میں اپوزیشن کے 12 ارکان کم تھے عدم اعتماد لائی تو 25 کم ہوں گے لانگ مارچ لانے والے شوق پورا کر لیں آکر کیا کرلیں گے عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے عمران خان خوش قسمت ہیں کہ انہیں یہ تھکی ہوئی رنگ پسٹن بیٹھی اپوزیشن ملی ہے عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے وفاقی وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ آ رہے ہیں اپوزیشن والے اسے بھی مد نظر رکھیں ایسی کوئی غلطی نہ کریں مارچ کرکے آنا ہے تو بلاول نے جو تاریخ دے رکھی ہے انہی کے ساتھ آجائیں یا پھر 23 مارچ سے چار دن پہلے یا بعد میں اپنا مارچ کرلیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی اور صدارتی نظا م کا شور مچائے قومی اسمبلی میں بھی کسی نے کوئی تحریک جمع کرادی ہے لیکن جس کابینہ کا میں وزیر ہوں اس میں صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہماری چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے وہ ہمیں بہت عزیز ہے ہمیں دنیا کی کوئی چیز چین سے دور نہیں کرسکتی چینیوں پر حملے کے کیس کی تفتیش ہو رہی ہے لاہور میں جوہر ٹائون کے بعد پان چوک میں دہشت گردی کے واقعہ کے ایک ملزم کے پیچھے ہیں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم دہشتگردی میں ملوث ملزموں تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ اگر میں کچھ کہوں گا تو انڈین میڈیا میرے پیچھے پڑ جائے گا لیکن یہ کہوں گا کہ ہم اس دہشت گرد ی میں ملوث پائوں کی چاپ کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں انڈین میڈیا کو میرے اور عمران خان کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اگر لاہوردھماکے کی تفتیش پر کوئی بات کردی تو پھر انڈین میڈیا تلملا اٹھے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کر رہے تھے لیکن تحریک طالبان کی شرائط قابل قبول نہیں تھیں آج افغانستان کا ماحول ہمارے خلاف نہیں ٹی ٹی پی اگرآئین کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈے تلے آنا چاہیں تو آجائیں تحریک طالبان نے خود سیز فائر ختم کیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری فوج نے ہزاروں جانیں دے کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔ این ڈی ایس اور ’’را‘‘ کو افغانستان میں شکست فاش ہوئی ہے طالبان نے 42 انٹر نیشنل فورسز کو افعانستان میں شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ اور بعض چھوٹے موٹے گروپ اکا دکا واقعات سے پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو ان سے لڑا جائے گا تمام آئی جیز پولیس اور رینجرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بہتر نہیں ابھی بی این اے نے انارکلی دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے یا نہیں، اسلام آباد میں دہشت گرد مارے گئے جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا۔ 11 فروری کو بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے گروپس اکٹھے ہوئے اور بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) بنائی‘ بی این اے چھوٹا ساگروپ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...