جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر لوٹ کھسوٹ کا حساب لیگی ، میاں اسلم 

Jan 23, 2022


اسلام آباد (خبر نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو جدید اور مسائل کے انبار سے نکالنے کے لیے اہل متحرک اور تجر بہ کار قیادت درکارہے ، جس کا جینا مرنا عوام کے لیے ہو ، جو شہریوں کے دکھ سکھ کے ساتھی ہو ں ،ووٹ ایک امانت اور عوام کیلئے اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ، انھوں نے کہاتاریخ شاید ہے کہ قوموں کو تعمیر و ترقی اور انحطاط و زوال ان کی قیادت کے کردار اور طرز عمل پر منحصر ہے۔

مزیدخبریں