اسلام آباد(خبر نگار)بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کر دی گئی بیرون ملک جانے کیلئے مسافر اپنے ڈاکومنٹس دکھا کر فری بوسٹر لگواسکے گے عام پبلک کیلئے بوسٹر ڈوز پہلے ہی فری ہے دوسری جانب این سی او سی اجلاس میں مساجدعبادت گاہوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دینے کا کہا گیا یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کم سے کم لوگ مساجد آئیں، سینیٹائزر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے کھلی فضا میں عبادت کی جائے، ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔