کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ ایک سوچی سمجھے منصوبہ اوربیرونی ایجنڈے کے تحت ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی گھنائونی سازش کی جارہی ہے،اس فرقہ وارانہ سازشوںکو روکنا صرف علماء کرام کا کام نہیں بلکہ حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ مذہبی کشیدگی پھیلانے والے ملوث عناصر اسلام اور ملک کے کھلے دشمن ہیںان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری پھیلاناہے ۔انہوںنے کہاکہ اہل بیت اطہار،صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کاجزہے،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرناگناہ عظیم ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیںایسے افرادکو عبرت کانشان بنانے کی ضرورت ہے۔محمدسلیم عطاری نے توہین صحابہ کرام کے مرتکب ذاکرعاشق نوید کوفوری گرفتارکرنے کامطالبہ کیاانہوںنے کہاکہ صحابہ کرام ،اہل بیت اوردینی مقدسات کیلئے قوانین کے باوجودکوئی کارروائی نہ کرناقابل مذمت عمل ہے،اگرحکومت نے اس میں کوئی سستی سے کام لیا تو وہ دنیا وآخرت دونوں جہاں میں ذلت اٹھائیں گے، ان خیالات کا اظہارانہوںنے مذہبی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔