گوادر(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی شہہ رگ اور صوبے کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے گوادر کی ماسٹر پلاننگ کے بعد شہر کے ترقیاتی عمل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین شہر بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈی جی جی ڈی اے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلی نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے اور گوادر کی ترقی کی سمت کا تعین کر دیا گیاہے۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادادرہ ترقیات گوادر کے تحت تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کیا ۔ یہ مسجد 122 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس میں سات ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں مسجد کا کل ایریا 5 .2یکڑ پے محیط ہے جبکہ اس مسجد میں الائیڈ فیسیلیٹیز پر 797. 42 لاگت آئی ہے وزیراعلی نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر دو رکعت نوافل شکرانہ بھی ادا کیا قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے سنگار ہاؤسنگ اسکیم فیز 1 کیلئے انفراسٹرکچر اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر موجود تھیگوادروزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی اور فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے چئیرمین میر عبدالغفور کلمتی ٹرسٹ میرارشد کلمتی کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر گوادر بھی موجود تھے ملاقات میں ضلع گوادر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل اور کھیلوں کے فروغ کے لئے فوری طورپراقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر کی مینٹینس کے لئے بہت جلدگراؤنڈ سٹاف کی تعیناتی کی جائے گی اور گوادر میں جلد بلوچستان پریمئیر کرکٹ لیگ منعقد کی جائے گی وفد نے گوادر کے کرکٹرز کی جانب سے وزیراعلی اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا شکریہ ادا کیا کہ پہلی مرتبہ کسی وزیراعلی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے گوادر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگااور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگوچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہائی وے پولیس اور انتظامیہ قومی شاہراہوں پر برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہونے کے خطرات کے پیش نظر ٹریفک کے لئے خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی رفتار پر کڑی نظر رکھی جائے وزیرا علی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پریس کلب گوادر کے ایک وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی سربراہی میں ملاقات کی وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پریس کلب کے معاملات اور صحافتی امور سے متعلق مسائل سے آگاہ کیاوفد نے وزیر اعلی بلوچستان کو شہر کے ناقص سیوریج اور ڈرینیج لائنوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل، اسکولوں اور کالجز میں ٹیچرز کی کمی کے علاوہ گرلز کالج جیونی کے اسٹاف کی قلیل تنخواؤں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی مشاورت کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحاتی پالیسی کا حصہ ہے مقامی صحافی گوادر کے حقیقی مسائل اجاگر کریں تاکہ حکومت کی بھی رہنمائی ہو اور مسائل کے حل میں مدد مل سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گوادر پریس کلب کو ضروری سہولیات فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات گوادر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد محکمہ اطلاعات گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالوھاب بلوچ بھی موجود تھے.
گوادر بلوچستان کی شہہ رگ، جدید سہولیات فراہم کرینگے : وزیراعلی بلوچستان
Jan 23, 2022