ایس او پیز کی خلاف ورزی  پر چھ ہوٹل، 3دکانیں سر بمہر  کر دیا گیا

Jan 23, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ ہوٹلوں اور تین دکانوں سر بمہر کر دیا گیا جبکہ تین ہوٹلوں پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ کاروائیاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کیں، اے ڈی سی نے چاندنی چوک، سسکتھ روڈ، مری روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں چھاپے مارے جہاں پر دو ہوٹلوں اور تین دکانوں کو سربمہر کیا گیا اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے جناح پارک اور صدر میں ہوٹلوں پہ چھاپے مارے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔، انہوں نے چار ہوٹلوں کو سربمہر کیا جبکہ تین ہوٹلوں پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ 

مزیدخبریں