بزرگ سیاستدان ر ا نا شوکت حیات نون 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے 

Jan 23, 2022

ملتان‘ شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)رانا شہزاد احمد نون سابق وائس چیئرمین ضلع ملتان رانا اعجاز احمد نون ایم پی اے شجاع آباد رانا شاہد احمد نون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے والد بزرگ سیاستدان سابق ایم این اے الحاج راناشوکت حیات نون 80 سال کی عمر میں لاہور کے نجی ہسپتال میں وفات پا گئے وہ امراض جگر میں مبتلا تھے ان کا نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر اڑھائی بجے حیات خان والا ادا کیا جائے گا۔رانا شوکت حیات نون 1985سے 1988تک رکن قومی اسمبلی رہے اور جونیجو لیگ کا حصہ رہے شجاع آباد کے لیے سیاسی طور پر انکی عظیم خدمات رہی ہیں رانا شوکت حیات نون مسلسل 3ادوار تک رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں رانا شوکت حیات نون کی وفات پر شجاع آباد کی سیاسی وسماجی شخصیات تاجر برادری، وکلاء برادری صحافی برادری نے گہرے دکھ غم کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعاکی ہے۔مرحوم کے صاحبزادوں اور دیگر پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی وفات کو نہ صرف خاندان بلکہ خطے کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں