لاکھوں لوٹ لئے: کاہنہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ، کار موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی، بہن بھائی جاں بحق

لاہور، کاہنہ (وقائع نگار، نامہ نگار) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکووں نے واجد کے گھر سے 8 لاکھ 80ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، سندر  میں ڈاکووں نے عبداللہ کے گھر سے 5لاکھ 10 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار میں ڈاکووں نے فیضان کے گھر سے 1لاکھ 70 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مصطفی ٹائون میں ڈاکووں نے وسیم کے گھر سے 2 لاکھ 30 ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اقبال ٹائون میں ڈاکووں نے رمیض سے 75 ہزار نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے ذوالفقار سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، مزنگ میں ڈاکوئوں نے رضوان سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے ہاشم سے 15 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا جبکہ کوٹ لکھپت اور گرین ٹائون سے گاڑیاں اور مسلم ٹاون، اکبری گیٹ، ہنجروال اور گڑھی شاہو سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔کاہنہ سے نامہ نگارکے مطابق  کاہنہ میں ڈاکوئوں کی پک اپ پر فائرنگ، بے قابو پک اپ موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ بہن بھائی ہلاک تین افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ رات گئے لکھوکی روڈ پر  ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ایک پک اپ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میںگاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ضلع قصور کے رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان شاہد اور اسکی بہن شمع بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ گاڑی میں سوار عابد، وحید، عثمان شدید زخمی ہو گئے۔ جن کے مطابق ڈاکوئوں نے نہ رکنے پر ہماری پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی اور ہماری گاڑی بے قابو ہو کر موٹر  سائیکل سے جا ٹکرائی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بہن بھائی کی نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ جن کو انکے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...