حکومت سیا سی عدم استحکام کی ذمہ دارخود، سچ لکھنا بہت مشکل: یوسف گیلانی

لاہور (پ ر)سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔ حکومت سیاسی عدم استحکام کی خود ذمہ دار ہے۔ پہلے دن انہوں نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بجائے انہیں کنٹینر دینے کی پیشکش کر دی۔ پاکستان میں سچ لکھنا بہت مشکل ہے ۔آپ کی ایک غلط بیانی آپ کی ساکھ خراب کر دیتی ہے ۔وہ گزشتہ روز کینیڈا کی معروف سماجی وکاروبای شخصیت مسعود اسلم للہہ کی کتاب آواز مسعود کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسعود اسلم نے دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کی کہانی بیان کی ہے میرے بزرگ کہتے تھے کہ اچھی کتابیں جیل میں لکھی گئی ہیں میں نے بھی جیل میں کتاب لکھی۔ مسعود اسلم نے جلاوطنی میں کتاب لکھی ہے اور انہوں نے سچ لکھا ہے آب بیتی لکھنا بہت مشکل کام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...