گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار میدان میں اتاریں گے اور فیصلہ کن اکثریت حاصل کرکے گوجرانوالہ کو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے کیونکہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کی حالت زار سدھارنے کو اولین ترجیح دی اور انصاف ہیلتھ کارڈ، احساس راشن، کامیاب نوجوان، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام سمیت درجنوں فلاحی منصوبوں کے ذریعے فلاحی ریاست کے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے تمام امیدوار سرپرائز دیں گے۔