حضرت ابوبکرصدیق ؐ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے :حافظ محمد قسیم

Jan 23, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر و ممتاز مذہبی سکالرمولانا حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکرصدیق ؐ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے قیامت تک مشعل راہ ہے جس پر عمل سے ہی اپنی نجی زندگیوں میں انقلاب لایا اور پوری دنیا میں دین اسلام کا پرچم بلند کیا جاسکتا ہے، اللہ کے راستے میں ما ل خر چ کرنا سیدنا صد یق اکبر کے بہتر ین او صا ف میں سے ہے،سید نا صد یق اکبر ؓ محبت ر سو ل اللہ ؐ  میں اپنی مثا ل آ پ ہیں، صدیق اکبر بیت الما ل سے معمولی و ظیفہ لیتے تھے جو ایک عام مزدور کی آمدن سے بھی کم تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ سیدنا ابوبکرصدیق کا دور خلافت ہر لحاظ سے مثالی تھا سیدنا صدیق اکبرؓ نے ختم نبوت کے منکر وں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا،تمام فتنوں کا مقابلہ دین محمدی پر عمل پیرا ہوکر کیا، سیدناصدیق اکبرؓ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے روشن باب ہے،امت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپؓ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں