عوامی خدمت ک ے بل بوتے ن لیگ دوبارہ برسر اقتدار آئیگی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اپنے ہر دور حکومت میں تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کراے اور پارٹی قائدین عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے عوامی خدمت کے بل بوتے پر ن لیگ دوبارہ برسر اقتدار آئیگی، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلوانے والے حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگاورنہ ناجائز‘ نااہل حکمران غریب عوام کو زندہ دفن کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ روزانہ بجلی‘ گیس‘ آٹا‘ گھی‘ چینی‘ پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکمرانوں کی سرپرستی میں مافیاز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لوٹ مار‘کرپشن‘ رشوت‘ بدعنوانی‘ بددیانتی پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن