تفریحی سرگرمیوں کیلئے پبلک پارکس کی رونقیں بحال کی جائینگی: عمران عصمت

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ آباد عمران عصمت نے شہر کے فیملی اور چلڈرن پارک کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی آر و ایڈ منسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی خصوصی ہدایت پر عوام کو صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے پبلک پارکس کی رونقیں بحال کی جائینگی تاکہ لوگ اور بالخصوص بچے ان سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں اس موقعہ پر انہوں نے دو نوں پارکوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بناتے ہوئے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں میں بچوں کے لیے جھولے،لائٹنگ اور بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے اور سینٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لاگئی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان پاراکوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن