میلبورن(یواین پی) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو آسٹریلیین اوپن کے دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی الیگزینڈر کا امریکا کے مارکوس اور جنوبی کوریا کے کون سون کے ساتھ مقابلہ تھا۔اعصام الحق اور الیگزینڈر نے پہلا سیٹ 1-6 جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی 3-6 سے کامیاب رہی۔تیسرے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7سے مارکوس اور کون سون فاتح رہے۔شکست کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار کا آسٹریلین اوپن میں سفر ختم ہوگیا۔ اس سے پہلیاعصام میلبورن اوپن کے فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ سڈنی اوپن کا کوارٹر فائنل ہارے تھے۔
آسٹریلین اوپن، اعصام الحق کو دوسرے راونڈ میں شکست
Jan 23, 2022