برطانیہ میں  کوویڈ19-ویرینٹ  اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آگئی

Jan 23, 2022

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں  کوویڈ-19 ویرینٹ اومی کرون کی ایک ذیلی قسم بی اے.2 کے 426 کیسز کی تصدیق  ہوگئی تاہم وائرس کی اس قسم کو زیر تحقیق ویرینٹ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔برطانیہ کی  ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) نے ایک بیان میں بتایا کہ  ملک میں مجموعی طور پر اومی کرون کی اصل قسم بی اے.1 کے کیسز کی اکثریت ہے اور بی اے.2 کے کیسز کا تناسب اس وقت کم ہے۔ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق مجموعی طور پر، 40 ممالک نے 17 نومبر کے بعد سے آل انفلوئنزا ڈیٹا شیئرنگ کے گلوبل انیشیٹو(جی آئی ایس اے آئی ڈی )پر بی اے.2 کے 8ہزار40 جینیاتی ترتیب اپ لوڈ کی ہیں، اس وقت اس بات کا تعین کرنا ناممکن ہے کہ اومی کرون کی اس ذیلی قسم کا آغاز کس ملک سے ہوا ہے۔ایجنسی نے بتایا کہ پہلی ترتیب فلپائن سے جمع کرائی گئی تھی جبکہ  زیادہ تر نمونے ڈنمارک (6ہزار411) سے اپ لوڈ کیے گئے ، دوسرے ممالک جنہوں نے 100 سے زیادہ نمونے اپ لوڈ کیے ہیں ان میں بھارت (530)، سویڈن (181) اور سنگاپور (127) شامل ہیں۔

مزیدخبریں