مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع

Jan 23, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، ناران، کاغان اور ہنزہ جانیوالے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مری، گلیات، ناران، کاغان اور ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے، برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیات کے بالائی علاقوں میں اب تک 4 انچ برف پڑ چکی ہے۔چیف ٹریفک افسر کے مطابق مری میں مجموعی طور پر سیاحوں کی 1170گاڑیاں موجود ہیںسیاحوںکی8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواوں کے ساتھ بارش برفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کی توقع ہے جبکہ ہفتہ کے روز اسلام آباد،خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواوں کے ساتھ مزید بارش /برفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع ہے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے اگلے 24گھنٹوں کے دوران مری،گلیات سمیت شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے گذشتہ 24گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری ہوئی سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: قلات 30، ژوب 15، بار کھان 06، مسلم باغ، چمن 05، کوہلو 04، لورالائی، زیارت 03، کوئٹہ 02، مستونگ 01،خیبرپختونخوا: چراٹ 26، پشاور 22، مالم جبہ 18، تخت بھائی 16، بنوں 10، پاراچنار 09، دیر (اپر، زیریں 08)، ڈی آئی خان (سٹی 06، ائرپورٹ 05)، سیدو شریف 04، کاکول 03، کالام، بالاکوٹ 01، کشمیر: کوٹلی 09، راولاکوٹ 08، گڑھی دوپٹہ08، مظفرآباد 02، پنجاب: اٹک، مری 10، کوٹ ادو 09، نور پور تھل، ڈی جی خان، بہاولنگر 06، رحیم یار خان 05، جہلم، لیہ، بھکر 04، بہاولپور (سٹی 04، ائرپورٹ 01)، اسلام آباد (سید پور03،زیروپوائنٹ02، ائرپورٹ ، گولڑہ 01)، منڈی بہاالدین، خانپور، خانیوال 03، منگلا، حافظ آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ 02، لاہور (سٹی، جوہر ٹان، لکشمی چوک 02، ائرپورٹ ، واسا آفس، مغلپورہ، نشتر ٹان، , گلشن راوی، اقبال ٹان 01)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 01)، جوہرآباد، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، ساہیوال، ملتان (ائرپورٹ ، سٹی)، جھنگ 01، سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی برفباری (انچ): مالم جبہ 09، مری 04، پاراچنار، کالام، قلات اور کوئٹہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11،زیارت منفی09،گوپس منفی08،کالام منفی 06، اسکردو ،استور،بگروٹ،قلات ،پاراچنارمنفی05،مالام جبہ،ہنزہ منفی04 اورکوئٹہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں