سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کیلئے6 بینچز تشکیل دیدیئے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کیلئے6 بینچز تشکیل دے دیئے گئے اہم مقدمات میں شریف خاندان شوگر ملز، خواجہ سعد رفیق ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست شامل ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق6 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس مظہر عالم میاں خیل،جسٹس محمد علی مظہربینچ نمبر دو نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی امین احمدبینچ نمبر تین جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس یحی آفریدی بینچ چار جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ پانچ جسٹس اعجاز الااحسن،جسٹس منیب اختر اور بینچ چھ جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ اہم مقدمات کی بھی سماعت ہو گی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ شریف خاندان کی شوگر مل کیس کی سماعت27 جنوری کو کرے گا 28 جنوری کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ این اے 196 سے کامیاب میاں محمد سومرو کی اپیل کی سماعت کرے گا جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ24 جنوری کو خواجہ سعد رفیق کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن