سکیورٹی پٹرولز : پاک بحریہ کے جہاز تبوک کا منامہ، بحرین کا دورہ  

Jan 23, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے تحت منامہ، بحرین کا دورہ کیا۔مناء سلمان بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال پاکستان کے سفیر محمد ایوب کے ہمراہ کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کموڈور وقار محمد، سعودی عرب میں پاکستان نیول اور ایئر اتاشی اور پاکستان اور بحرین نیول فورسز کے حکام نے کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس تبوک کیپٹن محمد عمیر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل محمد یوسف الاعصام، قائم مقام کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر حماد بن محمد الخلیفہ، ڈپٹی کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جاسم محمد الغاتم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں اور میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔  

مزیدخبریں