اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں وزیر اعظم آج عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ عوام کو سرکاری پالیسیوں اور پیش رفت سے آگہی دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 روز قبل وزارت قومی صحت کی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے پیغام میں کہا کہ
رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جو اتوار کو 3 بج کر 30 منٹ پر ریڈیو، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر ہوگی۔ عوام 9224900-051 پر وزیر اعظم سے رابطہ کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کریں جنہیں غذائی قلت کے خطرے کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں مدد کرے، عالمی برادری تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔