محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ڈیفنس میری نظر میں اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 ہمارے لیے نیا ٹورنامنٹ ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلوں اور اسے جتواؤں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤلرز بہت اچھے ہیں اور کسی ایک باؤلر کو ٹارگٹ نہیں کیا جاسکتا۔ میچ کو دیکھ کر باؤلرز کے خلاف پلان بنائے گئے۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں بھی 3 پاکستانی کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے سپرد کی گئی ہے۔ سری لنکا کے دیموتھ کرنارتنے، بھارت کے روہت شرما، آسٹریلوی مارنوس لبوشین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوئے روٹ، بھارت کے ریشب پینٹ، روی ایشون، اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن