پی ایس ایل7 کے ترانے کا ٹیزر جاری

Jan 23, 2022 | 15:02

ویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 7 کے جاری کردہ ترانے میں عاطف اسلم کی آواز کا جادو چلے گا جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ بھی اپنے سربکھیریں گی۔

پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل ترانے اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہو گا۔

اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں پی ایس ایل 7 کا یہ آفیشل ترانہ سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔

یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کووڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ہمیشہ سے ایک الگ فین بیس رہی ہے، پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین اس سال عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی جوڑی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، اس ترانے کو اسپانسر کرنے پر ٹک ٹاک کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل  نے حال ہی میں ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا تھا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور افریقہ میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ پاؤل کاترب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ٹک ٹاک پاکستان میں موجود کرکٹ کے مداحوں کا گھر بنتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کی آن لائن ٹکٹس کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں