ساہیوال ( نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال شہر اور گردونواح میں آٹامہنگے داموں بلیک میں 140/150 روپے کلو فروخت، سرکار سے وافر مقدار میںگندم فراہمی کے باوجود آٹے کی قیمت میںکمی نہ ہوسکی ٗ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ساہیوال اور گردونواح میں دکانوں اور چکیوں پر کھلا آٹا 140/150 روپے کلو بلیک میں فروخت ہو رہاہے۔ سرکاری سٹالز سستا آٹا 10کلو تھیلا 650روپے میں فروخت ہو رہا ہے لیکن وہاں پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں جبکہ 15کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر 2080روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سٹالز پر بعض عملہ کی ملی بھگت سے دکاندار سستا آٹا خرید کرکھلے آٹے کے طور پر مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں اور اعلیٰ افسران عام دکانوں پر آٹے کے کھلے عام بلیک میں فروخت رکوانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔