نئی دہلی ،بم موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر بھارتی فضائیہ کا افسر گرفتار


نئی دہلی: (اے پی پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن سے ممبئی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر کرانے کے لیے بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کو گرفتارکیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے اور ضلع وسطی کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس بھی آپریشن میں شامل ہوئی، لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں پایا گیا۔ موبائل نمبر کو ٹریک کیا گیا اور پتہ چلا کہ بھارتی فضائیہ کے ایک سارجنٹ سنیل سنگوان نے کال کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن