کابل (این این آئی) افغانستان سے طویل اور دشوارگذار سفر کے بعد امریکا میں پناہ کی تلاش میں جانے والے ایک افغان فوجی کو میکسیکو کی سرحد عبورکرنے کی کوشش میں گرفتارکر لیا گیا ہے اور اس وقت وہ ریاست ٹیکساس میں تارکین وطن کے حراستی مرکزمیں قید ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالواسع صافی نے اس کٹھن سفر میں ایک افغان فوجی کی حیثیت سے اپنی دستاویزات اپنے پاس سنبھال کررکھی ہوئی تھیں۔ وہ امریکی فوج کے ساتھ کام کرتا رہا تھا۔اس نے برازیل سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد تک مہینوں طویل، خطرناک سفر طے کیا تھا۔ وہ اگست2021 ء میں امریکا کے افغانستان سے انخلاکے بعد طالبان کی انتقامی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہوگیا تھا اور اس کوامید تھی کہ کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد امریکا میں پناہ مل جائے گی۔ لیکن ستمبر میں ٹیکساس کے ایگل پاس کے قریب امریکا اور میکسیکو کی سرحد عبورکرنے کے بعد واسع صافی کو وفاقی امیگریشن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
امریکی فوج کا ساتھ دینے والا افغان فوجی میکسیکو سرحد پر گرفتار
Jan 23, 2023