مناواں: ڈانٹ ڈپٹ پر ملازم نے مالک کو قتل کر دیا، موٹر سائیکل لے کر فرار


لاہور(نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں ملازم نے ڈانٹنے پر مالک کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔مناواں کے علاقے مرل ماڑی گاؤں میں بھینسوں کو چارہ ڈالنے والے ملازم رانجھا نے ڈنڈے مار کے اپنے مالک 35 سالہ عابد کو قتل کردیا اور اس کی موٹر سائیکل لے کرفرار ہو گیا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ ملازم رانجھا نقدی ،موٹرسائیکل اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر کے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...