اسلام آباد(صلاح الدین خان) پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال21 اگست کو طوفانی سیلاب کے بعد مختلف سیکشنز پر اپنا آپریشن معطل کردیا تھا پاکستان ریلوے نے شدید بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے ریلوے ٹریکس کی مرمت اور دیکھ بھال کے بعد مزید مسافر ٹرینیں بحال کر دی ہیںمین لائنوں پر تقریبا تمام جبکہ برانچ لائنوں پر 80فیصد ٹرین آپریشن جاری ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے سبی کوئٹہ اور دالبندین کوئٹہ، سہون شریف کے قریب کوٹری دادو اور حبیب کوٹ سبی اور ڈیرہ مراد جمالی اور جیکب آباد نوٹل، کے پی کے سیکشنز بھی متاثر ہوئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت کے کام کو جانچنے کے لیے انسپکشن ٹرین کا ٹرائل رن کیا جارہا ہے کلیئر ہونے والے ٹریکس پر دوبارہ ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے۔یکم نومبر سے تیزگام ایکسپریس (کراچی سے راولپنڈی) اور 10 نومبر سے ہزارہ ایکسپریس (کراچی سے حویلیاں) کے آپریشن کو دوبارہ شروع کر دیا تھااور 20 نومبر سے بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بجائے پشاور کنٹونمنٹ سے مچھ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ٹریک ٹھیک کرنے کے بعدپاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس(سکھر مچھ)کو بھی بحال کر دیا ہے مچھ اور کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی مرمت کا م بھی مکمل ہے۔
ریلوے نے سیلاب سے بند مزید مسافر ٹرینیں بحال کر دیں
Jan 23, 2023