مولانا حنیف جالندھری کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات

Jan 23, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب و جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات،مدارس کے مسائل،خاتم النبین یونیورسٹی،قرآن بورڈ،اسکولز میں قرآنی تعلیمات سمیت دیگر امور پرمشاورت،مولانا جالندھری نے خاتم النبیین یونیورسٹی کے قیام کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیااور اس پر فوری پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا،گورنر پنجاب نے مدارس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائ،انہوں نے حفظ قرآن کے مسابقات کے انعقاد کو پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے حفظ و قرآت کے مقابلوں کی طرح پاکستان میں بھی ایسے مقابلوں کی ضرورت تھی جس ذمہ داری کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بڑے اچھے انداز سے نبھایا ہے- اس موقع پرمولانا جالندھری نے گورنر پنجاب کو قرآن بورڈ کی منصوبہ بندی،مختلف منصوبوں بالخصوص قرآن ایپ کی تیاری کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا جالندھری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں