لاہور (این این آئی) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزدور اور ہنرمند کی مزدوری میں 70روپے سے 150روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور میں سرکاری سطح پر مزدور کی اجرت میں85 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزدور کی اجرت میں70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ مزدور کی ایک روز کی اجرت965 روپے سے بڑھا کر 1ہزار60 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ مہارت رکھنے والے مزدور کی سرکاری سطح پر ایک دن کی اجرت میں150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہارت رکھنے والے مزدور کی روزانہ کی اجرت1300 روپے سے1450 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈرائیور، الیکٹریشن، ڈینٹر، کار پینٹر، فرنیچر کی پالش کرنے والے کی اجرات1450 روپے مقرر کی گئی۔