سیاست کی ضرورت  نہیں، سیاسی لڑائیوں سے دور رہنا چاہتی ہوں: جمائما خان

Jan 23, 2023


لندن (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں، وہ سیاسی لڑائیوں سے دور رہنے کیلئے سیاسی معاملات میں بحث کرنے اور حصہ لینے سے گریز کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی، انٹرویو کی ریکارڈنگ شروع ہونے سے پہلے جمائما خان نے ہلکے پھلکے لہجے میں کہا کہ انہیں سیاست کو اپنی زندگی سے باہر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جمائما نے پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے طور پر پاکستان میں گزارے، 10 سال کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی۔ جمائما نے بتایا وہ جان بوجھ کر سیاسی معاملات سے دور رہتی ہیں تاکہ سیاست سے جڑے تنازعات سے دور رہیں۔ جمائما خان اور اسے کے بھائی نے گذشتہ رات وسطی لندن میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا۔ یونیسیف کی سفیر کے طور پر جمائما نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی مدد کیلئے اہم فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان کے لوگوں کیلئے آگاہی پیدا کرنے اور انتہائی ضروری فنڈز اکٹھا کرنے پر خوشی ہے۔

مزیدخبریں