فاسٹ فوڈز سے امراض جگر  میں اضافہ ہو رہا ہے: امریکی تحقیق 

Jan 23, 2023


اسلام آباد (اے پی پی) جگر کی خرابی نظام انہضام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ فاسٹ فوڈز سے امراض  جگر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ معروف جریدے ہیلتھ نیوزمیں شائع ہونے والی امریکی  تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فاسٹ فوڈز کھانے سے جگر کے امراض لاحق ہو سکتا ہیں۔ تحقیق کے مطابق گزشتہ نصف صدف کے دوران بین الاقوامی سطح پر فاسٹ فوڈز کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کرونا کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد اس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈز استعمال کرنے  والے افراد کے جگر میںچربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ جس سے جگر کی خرابی کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں