لاہور(سپورٹس رپورٹر)سکواش میں 8مرتبہ ورلڈ اوپن ریکارڈ اور 6مرتبہ برٹش اوپن جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جان شیر خان لا علاج مرض رعشہ میں مبتلا ہو گئے۔ قومی ہیرو کی مسجد میں کانپتے جسم کیساتھ دعا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں وہ مسجد میں بیٹھے دعا کر رہے ہیں جبکہ ان کا جسم اعصابی مرض کی وجہ سے مسلسل کانپ رہا ہے۔