میڈرڈ(نیٹ نیوز) سپین سے تعلق رکھنے والی خاتون ماریا برینیاس موریرا نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا۔گزشتہ دنوں سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھی۔ان کے انتقال کے بعد اب ہسپانوی خاتون ماریا برینیاس موریرا دنیا کی معمر ترین انسان بن گئی ہیں۔گنیز بک آف ولڈ ریکارڈ کی جانب سے انہیں دنیا کی معمر ترین انسان قرار دیدیا گیا ہے، ان کی عمر 115 سال اور 324 دن ہے۔