وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج  2 روزہ دورے پر قطر جائیں گے

Jan 23, 2023

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج دو روزہ دورے پر قطر جائیں گے۔ وہ قط میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات کریں گے۔ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔ قطر سے بھی حویلی بہادر شاہ کے بھی گھر خریدنے کی بات کی جائے گی۔ قطر، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا نظم و نسق سنبھالنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ دورے میں او جی ڈی میں ایل پی پی ایل کے حصص کی فروخت بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں