لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی زری پالیسی (مانیٹری پالیسی) کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر) کے روز ہو گا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ معاشی ماہرین کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔