لاہور(نوائے وقت رپورٹ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز 25 جنوری کے لیے ڈی لسٹ کر دیے۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت اب 31 جنوری کو ہو گی۔ ترجمان الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 31 جنوری کو ہو گی۔