چاند نظر نہیں آیا‘ یکم رجب کل ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ماہ رجب المرجب 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبر آزاد کی زیرصدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہس ہم آہنگی حکومت پاکستان کو ہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے سید مشاہد حسین خالد سے سرانجام دیئے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین‘ محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ‘ محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے۔ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس  ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ کراچی میں منعقد ہوئے۔ مولانا سید محمد عبدالخبر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے جنوبی حصہ میں مطلع صاف رہا۔ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 1444ھ 24 جنوری 2023ء بروز منگل کو ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن