رائیونڈ، تحریک لبیک کے زیر اہتمام مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مارچ

Jan 23, 2023


رائیونڈ ( نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک کے زیر اہتمام مہنگائی،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم کیخلاف عوامی احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمدعرفان، باؤ مبین اکرم، مفتی عابد رضا، عمران قادری، حافظ فاروق، رانا عدنان ودیگر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،عام آدمی دو دوقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا،فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں لیکن حکومت کی اپنی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،وزیروں کی فوج خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہے حکومتی ارکان عوام کا ساتھ دینے اور سادہ طرز زندگی اپنانے کی بجائے عوام سے مزید قربانیاں مانگ رہے ہیں ۔عوامی احتجاجی مارچ میلاد چوک سے شروع ہو کر، بھٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

مزیدخبریں