عمران کے حواری ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: اکرم پاشا

Jan 23, 2023


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اکرم پاشا نے کہاکہ عمران نیازی کے حواری اور درباری احتجاج کرکے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،نہ انہیں ملک سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی جمہوریت سے کوئی سروکار ہے کباڑ خان نیازی عنقریب عدالتی شکنجے میںآنے والے ہیں۔را میٹریل اورامپورٹ اشیاء مہنگی ہونے سے انڈسٹریز تباہی کا شکار ہو چکی ہے ۔ ملک میں سنگین تر ہوتے معاشی بحران کا واحد فی الفورحل امپورٹ کی مکمل بحالی ہے ۔ حکومت صنعتکاروں ‘ سرمایہ کاروں اورامپورٹرز کو درپیش مشکلات اور بندشوں کا فوری خاتمہ کرئے۔
 ملک میں لاکھوں گھروں کو روزگار دینے والی صنعتوں کے مسائل ملک کو پیچھے کی طرف دھکیل دیں گے ۔ امپورٹرز اور بزنس سیکٹر کی شنوائی نہ ہونے سے ملک شدید غیر مستحکم ہونے کی طرف جارہا ہے حکومت کاروبار زندگی اور معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ کو مزید کمزور ہونے سے بچائے اور امپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور معاشی ترقی کے لئے ملکی معیشت مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے ۔

مزیدخبریں