’’نوزائیدہ بچوں کی سردیوں میں حفاظت ‘‘ کے حوالے سے ورکشاپ 


لاہور(نیوزرپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسعود شیخ نے ’’نوزائیدہ بچوں کی سردیوں میں حفاظت ‘‘ کے حوالے سے سٹی ہسپتال میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں پیدا ہونے والے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ کم درجہ حرارت(HYPOTHERMIA) سے ہے۔ اگرکمرہ کا درجہ حرارت مناسب نہ رکھا جائے تو نو زائیدہ بچہ شدید بیمار ہو سکتا ہے یہاں تک کہ اسکی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر مسعود شیخ نیورکشاپ میں شریک مائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زچگی سے پہلے نہ صرف بچے کا پنگھوڑا بلکہ اس کمرہ کے درو دیوار اور چھتوں کا درجہ حرارت بھی مناسب ہونا بھی ضروری ہے۔جس کیلئے بجلی یا گیس کا ہیٹر چند گھنٹے پہلے چلا دیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن