مسلم لیگ ن نے آنے کے بعد  ملک کو سنبھالا: عدیل اکبر گجر


جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 99چوہدری عدیل اکبر گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ مسلم لیگ ن مضبوط اور بڑی جماعت ہے ، کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکا۔ عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال تک پہنچایا ۔ مسلم لیگ ن نے آنے کے بعد ملک کو سنبھالا ، آئی ایم ایف سے معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ معاشی معاملات سے نمٹنے کے لیے تمام پلان موجود ہیں۔ ہم عنقریب معاشی بحرانی کیفیت سے نکل جائیں گے اور مہنگائی پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نہیں چاہتے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالیں ہمیں غریب عوام کا احساس ہے ۔ مسلم لیگ ن زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹیوب ویلز شمسی تواناہی پر منتقل ہونے سے فی ایکڑ لاگت میں کمی آئے گی۔
 حکومت زراعت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن تمام بحرانوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ان شاء اللہ پاکستان کو خوشحال اور تعمیر ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...