سود سے پاک نظام سے ہی معیشت مضبوط ہوگی: عبدالوحید شاہد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد نے کہا ہے کہ سود سے پاک نظام کے نفاذ سے ہی ملک کی معیشت مضبوط اور بہتر ہو گی ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سود سے پاک معاشی نظام میں مضمر ہے۔ گذشتہ روز گوجرانوالہ سے انے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل اس وقت بے راہ روی کی طرف جارہی ہے ملک میں قرآن کے نظام کے نفاذ سے رہنمائی لے کر نوجوان نسل کو گمراہی سے بچایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک ایک طرف معاشی طور پر بحرانوں کا شکار ہے اور دوسری طرف بے حیائی ، فخاشی ،عریانی نے نوجوان نسل پر یلغار کی ہوئی ہے اس سے معاشرے میں گناہ عام ہو تے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ والدین  اپنی اولاد کا تعلق دینی مدارس اور مساجد کے ساتھ مضبوط کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...