لاہور(نامہ نگار) نوں کوٹ پولیس نے منشیات فروش سمیت 2مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔ نوں کوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ہاسٹلز،مارکیٹس،تعلیمی اداروں کے گرد ونواح میں منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش عبدالولی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کر لیا ۔ دیگر کارروائیوں میں بہاولپور اور لاہور پولیس کو مطلوب 2 مفرور اشتہاری ملزمان نیاز اور قاسم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے مفرور ملزمان جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔