لاہور(خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس،جے یوآئی،ورلڈپاسبان ختم نبوت ، جماعت اسلامی،جمعیت علماء اہلسنت،جے یوپی ، مسلم لیگ (علماؤمشائخ)مجلس احراراسلام، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ ، چاروں مسالک علماء کونسل،خاکسارتحریک اور مصطفائی جسٹس موومنٹ کے رہنماکنو ینء ر الائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزسابق سینیٹرحافظ حسین احمد ،ڈاکٹرفریداحمد پر اچہ ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ودیگررہنماؤں شیخ محمدنعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری و دیگرنے مشترکہ بیان میں سویڈن میں ہونیوالے المناک واقعہ توہین قرآن پرشدیداحتجاج کیاہے اوراسے امن عالم کونقصان پہنچانے کی ناپاک گہری سازش قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن حکیم کی (نعوذبااللہ)توہین آزادی رائے نہیں بلکہ یہ ایک عالمی دہشتگردی ہے کیونکہ اس ناپاک مجرمانہ حرکت سے دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوں کے ایمان پرسراسرحملہ ہے اور اس جسارت سے پوری دنیاکے مسلمانوں کے دل خون کے آنسوں رورہے ہیں توہین قرآن قہرالٰہی کودعوت دیناہے انہوں نے 57مسلم حکمرانوں سے سویڈن کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کرنے کامطالبہ کیاہے اورپوری دنیاکے مسلمانوں سے سویڈن کی تمام اشیاء کامکمل سوشل بائیکاٹ کرنیکابھی مطالبہ کیا۔