عبدالشکور نقشبندی کا جامعہ اشرفیہ کا دورہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف علمی و روحانی شخصیت اور جامعہ فاروقیہ چکوال کے مہتمم مولانا پیرعبدالشکور نقشبندی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مختلف علماء کرام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو 2 اور 3 فروری کو خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں منعقد ہونیوالے سالانہ تبلیغی،اصلاحی و نقشبندی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ میرے نانا مرشد عالم حضرت مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی اور ہمارے خاندان کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کرام اور اکابرین کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے ۔جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی،دینی اور ملی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں اور اس کا علمی فیضان پوری دنیا میں جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...