صحابہ کرام،اہل بیت اطہار کا احترام ایمان کاحصہ ہے: راغب نعیمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ صحابہ کرام،اہل بیت اطہار کا احترام ایمان کاحصہ ہے۔توہین صحابہ وابل بیت پرسزا میں اضافے کے ترمیمی بل کی منظوری احسن اقدام ہے۔معززممبران اسمبلی نے ترمیمی بل منظور کرکے امت کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔سزا میں اضافے کا ترمیمی بل ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔توہین صحابہ وابل بیت پرسزا میں اضافے کے ترمیمی بل کوسینیٹ سے منظور کرکے اسے قانون کا حصہ بنایا جائے۔اس ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے ملک میں امن نہیں چاہتے،بل کواگر واپس لیا گیا تومزاحمت کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالافتار جامعہ نعیمیہ کے مفتیان کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مفتی عمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی پیر سید زین العابدین شاہ،مفتی محمدمدنی، مفتی فیصل ندیم ودیگر مفتیان کرام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن