لاہور ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے الیکشن کمیشن کی طرف سے معروف صحافی محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی ایک غیر جانبدار اور پروفیشنل شخصیت ہیں جو پنجاب میں آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے نگراں وزیر اعلی بننے پر جن سیاسی بونوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں وہ قسمت کے لکھے اور الیکشن کمشن کے فیصلے کو تسلیم کریں ورنہ عدالت کا راستہ کھلا ہے۔وہاں بھی انہیں منہ کی کھانا پڑیگی۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ محسن نقوی کے تقرر پر پی ٹی آئی والوں کا واویلا کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔