مریم نواز کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائیگا: خواجہ عمران نذیر 

Jan 23, 2023

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،تنویر ضیا بٹ ،سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ مریم نواز کا وطنی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائیگا۔ ملک دشمنوں کی کوئی سازش پاکستان کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی۔مریم نواز کے وطن واپسی پر استقبال کیلئے تیاریوں کے موقع کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیر اعظم جب اپنے ہی ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کرے گا تو پھر ایسے میں ملک کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے ہم اس کو اور اس کی جماعت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان انشااللہ تعالی رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور اس کی معاشی صورت حال بھی جلد ہی بہتر ہو جائے گی۔۔

مزیدخبریں