لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار صداقت ریلی مغلپورہ تا شالامار چوک تک نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی، صدر علماء بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب نے کہا کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے لازوال خدمات ہیں ۔آپ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا۔