اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محسن نقوی کو نگران وزیراعلی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ محسن نقوی کو نگران وزیراعلی پنجاب بننے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محسن نقوی صوبے میں انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
نگران وزیراعلی بننے پر سلیم مانڈوی والا کی محسن نقوی کو مبارکباد
Jan 23, 2023